انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
dollar

کراچی: انٹربینک میں کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 282 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا ،آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 90 پیسے پر بند ہواتھا۔

آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 55 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی معمولی کمی ہوئی، قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 81 ہزار روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

Comments are closed.