امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
0
188
Dollar

کراچی: امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 35 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 27 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023 تک بلند ترین اختتام تھا منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 822 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 60633 پر پہنچ گیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

Leave a reply