اسٹیٹ بینک نےمالی سال 2025 کےاختتام پر ترسیلا ت زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نےڈالرز وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیاہے- ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 25-2024 میں 38 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلا ت زر موصول ہوئیں،جون 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیو ں نے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تر سیلا ت زر میں 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔
ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال 2024 کے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہے، سعودی عرب 82 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکہ سے بھی تر سیلا ت زر موصول ہوئیں۔