عید کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 46 پیسے کی کمی ہوئی ہے، منگل کی صبح ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 156.50روپے کا ہو گیا .

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا،ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا تھا، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 820 ارب کا اضافہ ہواتھا، آج منگل کی صبح ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ،

Shares: