ڈالر کی اڑان جاری، 150 کا ہو گیا

0
65

ڈالر کی قیمت کو ایسی اڑان لگی کی نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر 150 روپے کا ہو گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر اوپن مارکیٹ میں تین روپے مہنگا ہونے کے بعد 150 روپے تک جا پہنچا، جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 900 پوائنٹس تک گر گئی،ڈالر آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. گزشتہ روزڈالر کی قیمتوں میں 5 روہے 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 147 پر بند ہوا تھا، آج ڈالر 150 کا ہو گیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عمل درآمد کے بعد روپے کی قدر میں گراوٹ رکنے کا نام نہیں لے رہی، ملک میں مہنگائی کے سبب پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ایسے میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ مہنگائی مزید بڑھنے کاباعث بنے گا .

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر اپوزیشن نے بھی شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا بتایاجائے، بلاول زرداری نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہ کیا گیا تو اسے قبول نہیں کریں گے.

Leave a reply