کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے ،گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 52 پیسےکے اضافے کے بعد 281 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1200 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 1029 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے کا ہو گیا ہے،عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1976 ڈالر کا ہو گیا ہے جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔