ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

0
49

لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بچالیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اغوا کار نے ذہنی معذور بچے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے شاہدرہ ڈولفن اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔

ڈولفن اسکواڈ نے 15 پر کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے سوئی گیس چوک سے اغوا کیا تھا۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے پہنچنے سے پہلے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تاہم ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم حسن پر پہلے بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے، مقامی پولیس نے اغوا کار کے خلاف مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے بچے کو والد جبار کے حوالے کردیا۔ کامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی ڈولفن فورس توقیر نعیم کی طرف سے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

ادھرلاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے قریب دریائے راوی سےخاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کی اطلاع پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے راوی سے ملنے والی لاش تحویل میں لی۔ فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور یہ پانی میں بہہ کر آئی یا خاتون کوقتل کر کے دریا میں پھینکا گیا؟ ان پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں اور مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Leave a reply