وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے آزادی صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 7 درجے بہتر ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا کو زدو کوب، اغوا کرنے، گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے، لفافہ، بکاؤ کہنے، غلیظ کردار کشی کی مہم چلانے والا دور آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہو رہا ہے پاکستان کے ماتھے پر لگا ’ میڈیا پریڈیٹر‘ کا بدنما داغ دھونے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘عمران میڈیا پریڈیٹر’ کا چار سال کا ڈالا گند رفتہ رفتہ صاف ہورہا ہے، الحمدللہ

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کو مبارک پیش کرتی ہوں کہ میڈیا انڈیکس میں پاکستان بہتر ہورہا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ایک سال میں میڈیا کے حوالے سے پیش رفت ہونا خوش آئیند ہے اللہ کا شکر ہے کہ فیٹیف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی ایک اور نیک نامی پاکستان کو ملی رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد کرنے، صعوبتیں اور ظلم برداشت کرنے والے صحافیوں اور تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے تعاون و راہنمائی میں بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے میڈیا فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتری اختلاف رائے برداشت کرنے کا ثبوت ہے آر ایس ایف کی رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا سے متعلق جمہوری رویے پر کاربند ہے ،7 درجے بہتری ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت بہتری ہے یہ رپورٹ جمہوری عوامی حکومت اور غیرجمہوری مسلط حکومت کے درمیان فرق بتاتی ہے اِن شاءاللہ میڈیا اور اظہار رائے کے آئینی حقوق کو مزید تقویت دینی ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2022 میں عمران خان کو میڈیا پریڈیٹر قرار دیاگیا تھا اس سیاہ دور حکومت کے آخری سال میں میڈیا انڈیکس میں پاکستان 12 درجے نیچے گیا ’عمران پریڈیٹر‘ کے چار سال کے دور میں 18 درجے پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں نیچے گیا صرف ایک سال میں وزیراعظم شہبارشریف کی قیادت میں پاکستان کی انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوئی

Shares: