دورہ امریکا، پاک فوج کے سپہ سالار بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے

0
75

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہمراہ ہوں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے. پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو وزیراعظم کے دورہ سے قبل امریکا پہنچ چکے ہیں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم کا خود استقبال کریں گے. ٹرمپ اور عمران خان کے ہمراہ دو ملاقاتیں ہوں گی. ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم کو ظہرانہ بھی دیں گے.

شاہ محمو دقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی امریکا جائیں گے.

قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاروباری افراد، ورلڈ بینک حکام، امریکی ایوان نمائنندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان پہلی بار کمرشل فلائٹ پر امریکا آئیں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے امریکا کیساتھ تعلقات کچھ عرصے سے اچھے نہیں، دو طرفہ تعلقات کو پس پشت پر ڈال دیا گیا جبکہ افغانستان کے تنازع کو اہمیت دی گئی۔ ہمارے جن علاقوں کو علاقہ غیر سمجھا جاتا تھا ہماری پاک فوج نے وہاں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا، اب ملک میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔ دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی.

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا

Leave a reply