وزیراعظم کا بحرینی فرمانروا اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت

شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے فرمانروا احمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو ٹیلی فون کیا،اور دونوں رہنماؤں کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

باغی ٹی وی: شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا کو تجارت، سرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بحرین کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا ایک تجارتی وفد جلد ملائیشیا بھیجے گا اور وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ملائیشیا کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ …

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی، وزیرِ اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔

قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت …

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی قیادت میں ہمارے جوان وطن دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں، قوم شہداکو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

Comments are closed.