دورہ سعودی عرب سے چاولوں کے تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی, بلاول بھٹو

0
46

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب سے وزیراعظم عمران خان نے چاول کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے جاری کیئے گئے اپنے بیان میں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دورے کے اخراجات کا زکوٰۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایٹمی ملک کو زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کیلئے تھی؟بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیراعظم صاحب! نوٹس لے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سوال کیا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کر سکتے ہیں، عمران خان نے دہاڑی دار مزدوروں کے لیے کیا پالیسی بنائی ہے؟انہوں نے کہا کہ وزیراعظم غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیاء کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں.

Leave a reply