دوران تربیت ایئر انڈیا کے سینئر کپتان کی ہوئی موت
ایئر انڈیا کے پائلٹ کی دوران تربیت موت ہو گئی ہے
واقعہ بھارت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پیش آیا،37 سالہ پائلٹ دوران تربیت بیہوش ہوا، بعد ازاں اسکی موت ہو گئی،پائلٹ کی شناخت ہمانیل کمار کے طور پر ہوئی، وہ دہلی کے ایئر پورٹ پر ٹرمینل 3 پر ایئر انڈیا کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ میں تربیتی سیشن کے دوران چل بسے، حکام کے مطابق پائلٹ کو دل کا دورہ پڑا، جب پائلٹ کمار نے بتایا کہ انکی طبعیت ٹھیک نہیں رہی تو دل کے دورے کے شبہہ کے تحت اسکی مدد کی گئی،اسی دوران پائلٹ کمار بیہوش ہو گیا،اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی، ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسکی موت کی تصدیق کر دی گئی
ایئر پورٹ پر موجود حکام کا کہنا تھا کہ سینئر کمانڈر کمار نیرو باڈی ہوائی جہاز کے بعد وائیڈ باڈی طیارہ چلانے کی تربیت لے رہے تھے،پائلٹ نے 3 اکتوبر کو اے320 طیارہ چلانے سے بوئنگ 777 طیارے میں منتقلی کے لیے تربیت شروع کی تھی،پائلٹ کمار کا 23 اگست کو طبی معائنہ کیا گیا تھا اور وہ مکمل فٹ تھے،وہ چھٹی پر گئے ہوئے تھے ، واپس آتے ہی کمار نے تربیت شروع کی تھی، ایئر انڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپٹن کمار کی موت سے دکھ ہوا،ن کمار ایک سینئر کمانڈر تھے جو معمول کے طریقہ کار کے طور پر ٹی-3 دہلی ہوائی اڈے پر ہمارے آپریشنز آفس آئے تھے ،کپتان کمار ایکٹو فلائنگ ڈیوٹی پر نہیں تھے ،
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت