قصور
جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے تک لوڈشیڈنگ نا کی جائے لوگوں کو نماز جمعہ سکون سے پڑھنے دے کر سچے مسلمان حکمران ہونے کا ثبوت دیا جائے
تفصیلات کے مطابق قصور کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی کا موسم ہے جس کے باعث اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جمعہ کے روز بھی لوڈشیڈنگ رہتی ہے جس سے جمعہ پڑھنے والوں کو سخت پریشانی ہوتی ہے لہذہ گورنمنٹ سہی مسلمان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جمعہ کے روز 12 بجے سے دوپہر 3 بجے تک لوڈشیڈنگ نا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ سخت گرمی میں لوگ آرام سے نماز جمعہ ادا کر سکیں تاہم باقی وقت لوڈشیڈنگ کی جائے کیونکہ نماز جمعہ کا ٹائم دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک ہے

Shares: