سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح اور سعودی وفد کو وفاقی سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے بریفنگ دی ہے
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری کے لئے پاکستان میں کئی ایک پرکشش اور اہم منصوبے موجود ہیں، مواصلات کے شعبے میں ایم 6 اور ایم 9 موٹروے کے منافع بخش منصوبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، کراچی بندرگاہ کو پہلے سے موجود موٹروے سے منسلک کرنا چاہتے ہیں، کراچی سے حیدرآباد اور سکھر موٹروے کی جلد از جلد تکمیل کرنا ہے،نجکاری کے لئے ایسے سرکاری محکمے پائپ لائن میں ہیں جو فوری منافع دے سکتے ہیں، سعودی عرب سے ہر طرح کی شراکت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، گزشتہ 6 ماہ میں سرکاری محکموں میں نمایاں بہتری اور تطہیر کا عمل متعارف کرایا ہے،سعودی بزنس کمیونٹی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی منصوبے پیش کریں گے، ع
سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نےوفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی پیش کش میں اظہار دلچسپی کیا،مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی سیکرٹری صاحبان نے بھی سعودی وفد کو اہم امور پر بریفنگ دی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری کے شعبے بہترین بزنس ماڈل کے حامل ہیں، سعودی وفد کے ہمراہ جوائنٹ منسٹریل کانفرنس، "جی ٹو جی ” سطح پر باہمی اشتراک پر غور کیا گیا،وفاقی وزراء مصدق ملک، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، جام کمال خان اوراویس لغاری شریک تھے،شزا فاطمہ، احد چیمہ، علی پرویز ملک اور شیخ قیصر کے علاوہ سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے
سعودی وفد، بزنس کمیونٹی اور سرکاری حکام نے بھرپور اظہار دلچسپی لیا اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی، سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ ہمارے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ ہمارا اپنا گھر ہے،پاکستان کے اس دورے کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنائیں گے،
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے دوران 2.2 ارب ڈالر کے معاہدے طے پا گئے ہیں۔ جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ۔ آئی ٹی توانائی، معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک سمیت کاروباری معاہدے بھی کیے گئے۔ سعودی فوڈ چین "ال بیک” پاکستان میں آؤٹ لیٹس کھولے گی جس سے روزگار بڑھے گا۔ سعودی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پاکستان کی فضا میں آ کر اپنائیت محسوس ہوئی.
سعودی حکومت کا تعاون تاریخی، ملکی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے: عبدالعلیم خان
سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے ساتھ 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان
سرمایہ کاروں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔مصدق ملک
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری
آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات
سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات