دوسری شادی کیلئے ملزم نے بیوی اور سالے کی جان لے لی

0
106
crime

دوسری شادی کرنے کے لئے ایک شخص نے پہلی بیوی اور سالے کی جان لے لی

واقعہ پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں پیش آیا، راہوالی میں ملزم نے اپنی بیوی اور سالے کو قتل کر دیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، اسلئے ملزم کی اپنی بیوی اور سسرال والوں سے اکثر لڑائی رہتی تھی، ملزم نے دوسری شادی کے لئے اپنی بیوی اور سالے کی جان لی اور فرار ہو گیا، ملزم نے سسرال جا کر گولیاں چلائیں،

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے گولیاں چلانے سے ملزم کی ساس ،ایک سالی اور سات سالہ بچی بھی زخمی ہوئی ہے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

Leave a reply