پنجاب کے شہر ملتان میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر سفاک شوہر نے بیوی کی جان لے لی
واقعہ بلال کالونی میں پیش آیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق پروفیسر فیروزہ جمیل کو ان کے شوہر نے قتل کروایا ،پولیس نے ملزم شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کا شوہر حسیب احمد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،پہلی بیوی نے اجازت نہیں دی جس پر شوہر سیخ پا ہو گیا اور اسے شوٹر کے ذریعے قتل کروا دیا.
ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم حسیب احمد نے ابتدائی بیان میں کہا کہ بیوی کو قتل کروانے کے لیے شوٹر سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے پائے تھے، 2 لاکھ ایڈوانس دیے باقی 13 لاکھ کام ہونے کے بعد دیے جانے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق سات روز قبل میاں بیوی اکلوتے بچے کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے، گھر سے نکلتے ہی شوٹر نے گاڑی روک کر پروفیسر فیروزہ جمیل کو قتل کر دیا،ملزم مقتولہ کے شوہر نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا تا ہم پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو شوہر ہی بیوی کا قاتل نکلا،
گوادر میں پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان
پاکستانی میزائل پروگرام سے امریکہ بھی محفوظ نہیں، نائب مشیر قومی سلامتی امریکہ