استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ عون چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ بیانیہ بنارہے ہیں، عوام میں نفرت کا بیج بورہے ہیں، افواج پاکستان کیخلاف ایک مہم شروع کی گئی ہے، کچھ عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، عسکری اور سیاسی قیادت کی اچھی نیت ہے، اللہ نے کامیابی دی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بالکل نہیں چاہتے کہ ملک کے حالات مستحکم ہوں، میرا سوال ہے کہ آپ کے ہینڈلرز کون ہیں؟، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، اندر کے سانپ دشمن کے ساتھ مل کر گھناؤنی مہم چلارہے ہیں، قوم ان ملک دشمن عناصر کو پہچانیں، یہ لوگ شہداء کے جنازوں پر نہیں جاتے، اللہ تعالیٰ سپہ سالار کو بے انتہا عزت دے رہے ہیں۔عون چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ چند ڈالرز کی خاطر ملک سے باہر بیٹھ کر مہم چلارہے ہیں، یہ لوگ بھارت کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی والوں کے عزائم ملک مخالف ہیں۔

آئی پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز کو سامنے لایا جائے، اب آپ کی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اب ہم کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، چند گھنٹے پہلے جو ٹویٹ آیا ہے وہ ذہنی مریض کا نہیں تو کس کا ہے؟، دوسروں کو ذہنی مریض کہنے والے خود ذہنی مریض ہیں۔

Shares: