دوست نے دوست کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

0
125
gujrat ziadti

بھارت میں خواتین اور کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی خبریں آئے روز سامنے آ رہی ہیں، بھارت میں ایک تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، زیادتی کرنے والا ملزم بچی کے باپ کا دوست نکلا

واقعہ بھارتی گجرات کے علاقےعمرگام میں پیش آیا جہاں غلام مصطفیٰ نامی شخص پر 3 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز (POCSO) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم نے جس بچی کے ساتھ زیادتی کی وہ اسکے قریبی دوست کی بیٹی ہے، نابالغ متاثرہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مہاراشٹر کے پالگھر سے اس وقت پکڑا گیا ہے جب وہ جھارکھنڈ میں اپنے آبائی مقام پر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ، کرن راج واگھیلا نے کہا، "لڑکی کے والدین کی شکایت کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے،

نابالغ متاثرہ ایک 3 سالہ لڑکی ہے جس کا تعلق دیوہر کے علاقے میں ایک چلی میں کام کرنے والے خاندان سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق گھناؤنا جرم کرنے سے قبل ملزم غلام مصطفیٰ نے اپنے دوست کو بہت زیادہ شراب پلا کر نشہ پلایا۔اس دوران اس کے دوست کی 3 سالہ بیٹی وہاں کھیل رہی تھی۔ وہ اسے باتھ روم لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی شروع کر دی۔ لڑکی کے آس پاس موجود نہ ہونے کی اطلاع پر اس کی ماں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ اس کے بعد اس نے غلام مصطفیٰ کو یہ گھناؤنا فعل کرتے ہوئے دیکھا اور چیخ اٹھی۔ اس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس دوران نابالغ متاثرہ کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد اس کے اہل خانہ نے 27 اگست کو عمرگام پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

اس واقعہ سے ولساڈ علاقہ میں زبردست غم و غصہ اور احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے۔شہری بڑی تعداد میں عمرگام پولیس اسٹیشن کے ارد گرد جمع ہوئے تاکہ کیس میں فوری کارروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جاسکے۔پولیس نےمظاہرین کو یقین دلایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،تاہم مظاہرین نے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کو مہاراشٹر کے پالگھر ضلع سے اس وقت پکڑا جب وہ ٹرین کے ذریعے جھارکھنڈ میں اپنے آبائی مقام پر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔بھارتی خبر رساں ادارے اوپی انڈیا نے واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے عمرگام تھانے کے پی آئی چوہدری سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن انھوں نے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے بعد میں بات کرنے کو کہا۔

بھارت میں گزشتہ چند دنوں میں نابالغوں کے خلاف جرائم کے کئی ہولناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 20 اگست کو بدلا پور علاقے سے دو ننھی بچیوں کی عصمت دری کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ریاست مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پھوٹ پڑا۔نرسری کلاس میں پڑھنے والی 4 سال کی دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ممبئی کے قریب بدلا پور میں واقع آدرش ودیا مندر نامی معروف اسکول کے واش روم میں اسکول کے صفائی کرنے والے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔مغربی بنگال میں مظاہرے اور ملک گیر غم و غصہ جاری ہے کیونکہ مظاہرین 31 سالہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا کولکتہ کے آر جی کار ہسپتال میں عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا۔

بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

بھارت،نرسنگ کی 19 سالہ طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

بھارت میں 70 سالہ خاتون سے 35 سالہ ملزم کی زیادتی

کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Leave a reply