ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

0
65

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آ یا ہے، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری 28 اپریل کو دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، وہ ملتان ائیرپورٹ سے اپنی گاڑی میں لاہور پہنچے اور خود کو نجی ہوٹل کے کمرے میں آئیسولیٹ کر لیا۔

دوست محمد مزاری نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں،

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے،  وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

 

خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

Leave a reply