اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،کل چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا چین کے ایگزم بینک نے کل پھر 600 ملین ڈالرز پاکستان کو دیئے ہیں، دوست ممالک کےتعاون سےمعاشی اشاریے مثبت ہورہے ہیں۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا، نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا ہے، قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے محنت سے نام کمایا، ہال میں موجود بچے خراج تحسین کے مستحق ہیں پوری قوم ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے-

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہ بڑھانے کا نوٹفکیشن جاری

کھیلوں کے شعبےکے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھےگا، نوجوانوں کے لیے جتنا ممکن ہوسکےگا وسائل فراہم کریں گے، کامیاب کھلاڑیوں کے والدین اور کوچز کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپکو یقین دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو قوم کے ان کروڑوں بچوں اور بچیوں کی تعلیم , ووکیشنل ٹریننگ اور انکے کھیل کود کے میدان بنانے اورسجانے میں ہم جتنے بھی وسائل مہیا کرسکے کریں گےمجھے ان نوجوانوں سے ملکر بہت خوشی ہورہی ہے جنہوں نے بہت محدود وسائل کے باوجود دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرایا ہے،خیبرپختونخوا کے پہاڑوں سے لے کر تھر کے صحراؤں تک – ہمارا پورا ملک خواہشمند، باصلاحیت نوجوانوں سے بھرا ہوا ہے جنہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت ثابت کرنے کے لیے ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی خیبرپختونخوا کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

وزیر اعظم نے کہا کہ روپے پرائم منسٹرز انیشیٹو فار اسپورٹس کے تحت مختص 6 بلین روپے اس سمندر میں صرف ایک قطرہ ہے جس کی درحقیقت ضرورت ہے، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ بجٹ آپ کے سفری اخراجات، کٹس اور رہائش اور بورڈنگ کو پورا کرے گا تاکہ ہمارے کھلاڑی آسانی اور آرام سے سفر کرسکیں۔

Shares: