قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا چونیاں میں سید عامر حسین تقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس

تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے کونسل ممبران کا اہم اجلاس ہوا اجلاس چونیاں کے نجی ہال میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور بانی چیئرمین سردار شریف سوہڈل ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصورچوہدری ظفر اقبال سینئر نائب صدر رانا منصور احمد، چئیرمین ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ، ممبر ایگزیکٹیو کونسل صابر چوہدری ، اور نائب صدر سید عامر حسین تقوی نے تجاویز پیش کی ۔ سید عامر حسین تقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں صحافتی کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لئے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کے لئے کالونی ، پریس کلب بلڈنگ اورانشورنس کے لئے مطالبات کئے جس کے لئے تمام ممبران نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری ظفر اقبال ، سنئیر نائب صدر رانا منصور احمد ، بانی چئیرمین سردار شریف سوہڈل ، جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال ، سکریٹری نشر واشاعت عمران نجفی، چئیرمین ایگزیکٹئیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ،طالب بھٹہ ، محمد اصغر، صابر چوہدری ، طاہر رحمان وہابی ، سمیر الھادی ، محمد عثمان ، فیض ملک ، عاطف اشرف ،میاں اسلم ،رضوان سیف ،حکیم ابراہیم ظہیر، چوہدری ارشد کمبوہ، طاہر انصاری ،ملک عباس کھوکھر سمیت تحصیل بھر کے کونسل ممبران نےخصوصی شرکت کی، چونیاں میں پریس کلب کی بلڈنگ، ضلع قصور کے صحافیوں کے لئے ہاوسنگ کالونی، صحافیوں کے لئے صحت اور تعلیم کی انشورنس، نوجوان صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے اختتام پر سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بزرگ صحافی حافظ شریف اشرف اور صابر چوہدری کے اہل خانہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی

Shares: