سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک سے ملاقات کی۔

اس دورے کے دوران ڈی ایس پی رانا محمد جمیل اور سکیورٹی انچارج انسپکٹر حافظ محمد سعید بھی انکے ہمراہ تھے۔ صدر عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس آمد پر خوش آمدید کہا۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک کے مابین ہونے والی ملاقات میں سیالکوٹ کی فیکٹریوں کے اندر کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ کرنے کے بارے تبادلہ خیال ہوا۔

اس بارے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مذید بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے وہ ملازمین جو دوسرے شہروں سے یہاں آئے ہوئے ہیں انکے بارے میں بھی تفصیلات حاصل ہونگی کہ کیا وہ اپنے آبائی علاقے میں کسی جرم میں تو ملوث نہیں ۔

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا عمل ہے اس لیے ہم اپنی فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ کروا دیتے ہیں۔

سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس وہب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ، ریسرچ آفیسر عمیر نثار اور ڈپٹی سیکرٹری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اظہر ڈار بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔

Shares: