ننکانہ : ڈی پی او کا مارٹن پور میں چائنیز سائٹ کا دورہ ,سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ڈی پی او کا مارٹن پور میں چائنیز سائٹ کا دورہ ,سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا
تفصیل کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں احسن رفیق کے ہمراہ مارٹن پور میں چائینیز سائٹ کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور چینی باشندگان سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے مارٹن پور میں چائینیز سائٹ کے دورے کے دوران چائینیز رہائشگاہ، فریش ویو آف واٹر، گرین ہاوس اور دی وے آف ایگریکلچر کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی انتظامات اور چائینیز کو دی جانیوالی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ دونوں افسران نے چائینیز ترجمان عمران جولین کو سیکیورٹی نقائص دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او نے سیکیورٹی ڈیوٹی کو بڑھانے اور مزید موثر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میاں احسن رفیق کا کہنا تھا کہ وزٹ کا مقصد حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق چائینیز کی سیکیورٹی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ چائینیز ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پاک چین دوستی کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی باشندگان کو بہترین سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈی پی او اعجاز رشید رشید کا کہنا تھا کہ چائینیز کو موثر اور بہترین سیکیورٹی فراہم کرنا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ چائینیز کی سیکیورٹی کے لیے ضلعی پولیس کا باقاعدہ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس کے افسران و جوان چائینیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ افتخار رسول، ڈسٹرکٹ انچارج سیکیورٹی خرم زمان و دیگر بھی ہمراہ تھے

Leave a reply