ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن
ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا باڑہ بازار میں بچے پر تشدد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے، ڈی پی او نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کی طرف سے بچوں پر تشدد کے واقعہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اور اس اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈی پی او خیبر نے پولیس اہلکار تسلیم کو سسپینڈ کرکے فوری لائن کلوز کردیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن کے نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ڈی پی اوخیبر نے کہاں ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے نکال باہر کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے پر تشدد میں ملوث اہلکار کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ریڑھی بان بچے پر تشد کررہا ہے۔ پولیس کی نشاندہی تسلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a reply