خیبر :ڈی پی او کی زیرصدارت امن و امان ،منشیات کی روک سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا

خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ )ڈی پی او کی زیرصدارت امن و امان ،منشیات کی روک سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبرسلیم عباس کلاچی کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت ضلع بھر کے سرکل افسر اور ایس ایچ اوز کے ساتھ امن وامان غیر ملکیوں کی سیکورٹی اور منشیات کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر سلیم عباس کلاچی نےمیٹنگ میں ضلع بھر کی امن و امان اورغیر ملکیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور منشیات کی روک تھام اور امن وامان برقرار رکھنےکے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

میٹنگ میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حدود اختیار میں غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کریں منشیات کے خاتمے کے لئے جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے، مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے پولیس کے آفیسران سے کہا کہ امن وامان برقرارکھنے کے لئے پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لا کر اپنی حدود اختیار میں داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ اور ناکہ بندیاں اور گشت کو مزید موثر بنائے، سیکورٹی پر کسی قسم کی لاپرواہی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں

منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہئیں ،آخری منشیات فروش اور ڈیلرز سمگلر اور سہولت کاروں کے خاتمے تک کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رہے گا،

Leave a reply