ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان ) آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے سپیشل انیشیٹوتھانہ صدر اور تھانہ سخی سرور کا رات گئے سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی شہریوں کی فلاح بہود اور قیام امن کو یقینی بنایا جائے۔تمام درخواستیں جو پینڈنگ ہیں ان کو سنتے ہوئے فی الفور میرٹ پر حل کریں۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں تعینات کانسٹیبل سے لیکر آفیسر تک سب کے کام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔تمام اہلکاران کی ورکنگ معیار کو بہتر کرتے ہوئے کانسٹیبل سے آفیسران تک جو دوری ہے اسے بھی ختم کریں گے۔ عوام الناس کی خدمت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔گشت کے نظام کو پہلے سے زیادہ موثر کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔کریمینل اشخاص کا محاسبہ کرتے ہوئے کرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنا ہے۔ ڈی پی او نے پولیس اسٹیشنزکے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک ،بلڈنگ ،اسلحہ خانہ ، مال خانہ ، صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔ ایس ایچ اوکو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ اوقات کار میں تھانہ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں درپیش مسائل فوری حل کیئے جائیں ۔معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے موئثراقدامات کیئے جائیں اسلحہ نا جائز ، منشیات ، جوا،قبحہ خانوں اور بلانمبری و فیک نمبر پلیٹ والی وہیکلز کے خلاف ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کا مقصد تھانوں کی سطح پر مانیٹرنگ اور سروس ڈیلیوری کے معیار کوبہتر بنانا ، عوامی شکایات اور ان کا بروقت ازالہ ، جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کےلیے کئیے گئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے ۔ عوام الناس کی جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کے لئے ڈیرہ غازیخان پولیس دن رات کوشاں ہے ۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں