ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ضلع ننکانہ میں نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او اعجاز رشید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائن آمد پر ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی۔ ڈی پی او نے شہداء کی یاد گار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ میں نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او اعجاز رشید نے سلامی کے بعد ہیڈ برانچز سے تعارفی ملاقات کی۔ پولیس لائن کا وزٹ کیا اور تمام برانچز کا ملاحظہ کیا۔ ڈی پی او نے محرر دفتر، اسلحہ خانے، ودری گودام، جم خانہ، وائرلیس کنٹرول، ایم ٹی شیڈ، کچن، میس ہال، ایلیٹ دفتر، رہائشی بیرکس، ریکریشن ہال اور ریسورس مینجمنٹ سنٹر، متفرق سٹور، واٹر فلٹریشن پلانٹ و دیگر برانچز کی فارمل انسپکشن کی۔ دوران وزٹ سٹاف سے ملاقات کی اور ریکارڈ رجسٹرز چیک کیے۔ ڈی پی او نے محرر لائن سے نفری کی تفصیل اور حاضری چیک کی، اسلحہ خانوں میں اسلحہ کی صفائی اور مختلف اقسام کے اسلحہ و دیگر سامان کی تفصیل اور ریکارڈ چیک کیا، ایم ٹی شیڈ میں کھڑی گاڑیوں کا ملاحظہ کیا، کرائم سین یونٹ موبائل اور سٹاف سے موقع واردات پر شہادت اکٹھی کرنے والے سامان کو چیک کیا، ڈی پی او نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائن میں ریزرو پولیس پابند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہدائے پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی پی او اعجاز رشید کا مزید کہنا تھا کہ بطور کمانڈر ضلعی پولیس کی ویلفیئر اور مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہو گی۔ ضلعی پولیس کے تمام افسران و جوان عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ فرائض کی انجام دہی میں نیک نیتی، ایمانداری اور رزق حلال کمانے والے پولیس افسران و جوان میرے لیے قابل فخر ہیں۔ دفاتر، تھانہ جات اور دیگر مدات پہ تعینات افسران و ملازمان وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس سے نرمی، شفقت اور حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ عوام الناس کی خدمت اور انصاف کی میرٹ پر فراہمی ہم سب کا اہم فریضہ ہے۔ دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ افتخار رسول، RI انسپکٹر شیر محمد ،انچارج سیکیورٹی خرم بھٹی، انچارج ایلیٹ رائے سعید ظفر و دیگر بھی موجود تھے

Shares: