ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی پی او کا سانگلہ ہل کا وزٹ۔ فری آٹا پوائنٹ، کچہری اور جوڈیشل حوالات کا جائزہ لیا
ڈی پی او اعجاز رشید کا سٹی سانگلہ ہل میں وزٹ۔ فری آٹا پوائنٹ، کچہری اور جوڈیشل حوالات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے سٹی سانگلہ ہل میں وزٹ کے دوران جمنیزیم ہال میں بنائے گئے فری آٹا پوائنٹ کا وزٹ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مدثر ممتاز سے ملاقات کی۔ اور فری آٹا پوائنٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ میاں ناصر نواز اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ رائے صدی احمد کو فری آٹا پوائنٹس پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رکھنے اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اور پولیس افسران و جوانوں کو بریف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ دوسری جانب ڈی پی او اعجاز رشید نے کچہری سانگلہ ہل کا وزٹ کیا۔ کچہری کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور کچہری گارد پر تعینات افسران و جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی مزید بہتر طور پر انجام دینے کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے کچہری سانگلہ ہل میں وزٹ کے دوران حوالات جوڈیشل کا ملاحظہ بھی کیا۔ پیشی پر آنے والے ملزمان کو حوالات میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ جوڈیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کی حاضری چیک کی اور جوڈیشل حوالات کے ریکارڈ رجسٹر پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ ڈی پی او نے انچارج جوڈیشل کو زیر حراست ملزمان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور پیشی پر لیجانے سے قبل ہتھکڑیوں کے استعمال کے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔ دریں اثناء ڈی پی او نے سٹی شاہکوٹ میں ریسٹ ہاوس پر بنائے گئے فری آٹا پوائنٹ کا وزٹ کیا۔ انچارج ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے اور عوامی خدمت کے متعلق بریف کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے ک فری آٹا پوائنٹس پر عوام الناس کی خدمت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا اہم۔ذمہ داری ہے۔ ننکانہ پولیس کے افسران و جوان عوامی تحفظ اور خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے
Shares:








