بھکرباغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید نے ضلع بھر کے مختلف مفت آٹا تقسیم پوائنٹس ماڈل بازار بھکر ،سپورٹس جمنیزیم بھکر ،ضلع کونسل ،سراۓ مہاجر کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں۔آٹے کے حصول کے لیے آنے والی عوام الناس کی مدد کریں خاص طور پر ضیعف افراد،خواتین،معزور اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی پر خاص توجہ دیں اور آٹا کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔ آٹا تقسیم پوائنٹس پر پولیس افسران کڑی نظر رکھیں تا کہ کسی قسم کا ناشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔آٹا تقسیم پوائنٹس پرسکیورٹی امور میں کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے اور عوام الناس کو تکالیف سے بچایا جائے اور تیز رفتاری کیساتھ آٹا کی تقسیم کا عمل جاری رکھنے میں مقامی انتظامیہ کی معاونت کی جائے۔اس مو قع پر ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ شہری آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط ہرصورت قائم رکھیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ تمام اضلاع میں آٹا تقسیم پوائنٹس پر پہلے کی نسبت زیادہ نفری بڑھا دی گئی ہے۔عورتوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ہر پوائنٹ پر لیڈیز سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Shares: