ڈی پی او نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کئے
قصور
ڈی پی او قصور طارق عزیز کا سندھو کا احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کا دورہ،مریض بچوں میں تحائف تقسیم کئے،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کا وزٹ کیا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو تحائف دیئے
ڈی پی او قصور نے جذبہ انسانیت کی اعلی مثال پیش کرتے ہوئے پولیس لائنز سمیت ضلع بھر کے تمام تھانوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کروانے کا وعدہ کیا اور احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال میں دوبارہ آنے اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وعدہ کیا
نیز ہسپتال کے ساتھ بھرپور تعاون اور بچوں کو ایک دن DPO اور تھانوں میں SHO بنانے کا اعلان کیا جس پہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے بہت خوش ہوئے اور ڈی پی او قصور کو دعائیں دیتے رہے
احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال انتظامیہ و تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے کہا کہ ہم محترم ڈی پی او قصور جناب طارق عزیز سندھو،جناب ذوالفقار علی بھٹی، جناب سید ثقلین شاہ صاحب ایس ایچ او کنگن پور کے مشکور ہیں جو احمد تھیلیسیمیا ہسپتال تشریف لائے اور بچوں کے سروں پر دشت شفقت رکھا اور اپنے بھرپور تعاون اور ساتھ کا یقین دلایا