سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کے گھر آمد.
شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ چند روز قبل خطرناک اشتہاری ملزمان کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر جام شہادت نوش کر گئے تھے.
ڈی پی او نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی ۔ فرض کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والےجرآت و شجاعت کے پیکر ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں.
ڈی پی او نے کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کی قرضدار ہے. پنجاب پولیس ہمہ وقت اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے. شہداء فیملیز کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.