ُڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی کی اہل سنت و اہل تشیع اکابرین و معتبرین سے ملاقاتیں،قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی نے اپنے دفتر میں اہل سنت اور اہل تشیع کے اکابرین اور معتبرین سے علیحدہ علیحدہ تعارفی ملاقاتیں کی ۔ ملاقات میں اہل سنت کی طرف سے مولانا محمد شعیب،قاری اعجازفاروقی،زاہد محب اللہ،حافظ عبدالمجید گوگاخیل،مولانا انس،حاجی اللہ بخش سپل،محمد نواز محسود،چوہدری محمد شفیق،حاجی بشیر،مولانا خالد گنگوہی، ودیگر شریک ہوئے جبکہ اہل تشیع کی طرف سے علامہ رمضان توقیر، سید فیاض حسین بخاری،غضنفر علی نقوی،حشمت شاہ زیدی،مخدوم الطاف،مخدوم آفتاب،غضنفر عباس نقوی خطیب ،شفقت بلوچ ایڈووکیٹ،تنویر مہدی ایڈووکیٹ،گلزار حسین،سید عابد حسین شاہ،سید ثقلین عباس نقوی،سید تصور عباس نقوی ایڈووکیٹ،ملک مشتاق،سید انصار زیدی،مولانا اظہر عباس ندیم ،مولانا کاظم ،تحسین علمدار ایڈووکیٹ شریک ہوئے ۔ ملاقات میں دہشتگردانہ حملے میں شہید و زخمی جوانوں کیلئے دعا کرائی گئی۔ اکابرین نے نئے تعینات ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی کو خوش آمدید کہتے ہوئے علاقہ میں قیام امن کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Shares: