ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس چیمبرمیں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدنے کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم احسن فرید،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،پرنسپل ڈی پی ایس آصفہ شاہین غیور،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا وسیم ارشد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول آصفہ شاہین غیور نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو سکول اور سٹاف کی کارکردگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انہوں نے سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہااور تمام تر اقدامات کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کو قائم رکھنے کی ہدایت کی۔
Shares:








