مزید دیکھیں

مقبول

ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل پاکستان آ رہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے، وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی،وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں،عدالت نے لاء افسر اور وزارتِ خارجہ کے حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض نہیں تو ہم 6 مئی کو سماعت رکھتے ہیں، لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں، سماعت 6 مئی کو رکھ لی جائے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan