ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو کو رہا کیا جائے، صدر آزاد کشمیر

0
54
ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو کو رہا کیا جائے، صدر آزاد کشمیر #Baaghi

ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو کو رہا کیا جائے، صدر آزاد کشمیر

جنوبی ایشیاء میں طویل ترین جیل کاٹنے والے حریت پسند رہنما قاسم فکتو کی کتاب، بانگ، کشمیر ہاوس اسلام آباد میں تقریب رونمائی ہوئی

سنیٹر مشاہد حسین سید ،سنیٹر عرفان صدیقی، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے تقریب میں شرکت کی،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ُہندتوا، مقبوضہ کشمیر کی سیاست پر بہت مطالعہ کیا ہے اس مختصر کتاب میں ہندتوا کا جامعہ تجزیہ کیا گیا ہے کتاب میں برہمن کا کیا کردار ہے، برہمن سوچ کیا ہے برہمن سوچ ہمیشہ غلبہ و طاقت حاصل کرنے کی کوشش ہوتی ہے برہمن اقلیتوں کو اپنے دباو میں رکھنا چاہتا ہے تحریک آزادی کشمیر کو سمجھنے کے لیے ایسی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے مناسب تیاری نہ کی اسکی خمیازہ بھگتا پڑ سکتا ہے مسلمانوں پر منظم انداز میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں مسلمانوں کی تہذیب کو ختم کرنے کے لیے منظم تحریک چلائی جارہی ہے

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو، جیسے حریت رہنماوں کو رہا کرے حریت رہنماؤں کی رہائی سے پہلے بھارت سے مذاکرات نہ کیے جائیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے برہان مظفر وانی شہید ہمارے ہیرو ہیں ریاستی دہشت گرد بھارتی ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جائز ہے فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہر روز شہداء کے جنازے آرہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مائیں شہید بچوں کی لاش کے حصول کیلئے منت سماجت کرتیں ہیں،بھارت کشمیر کے اندر پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کررہا ہے،پاکستان نے اپنی پالیسی کو کسی طاقت کے تابع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،کچھ عالمی طاقتیں بھارت سے تعلقات کی بحالی کیلئے دباو ڈال رہی ہیں،

سنیٹر سید مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی و کشمیری شہداء ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں ،

شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ، یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

Leave a reply