لاہور: لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،جس میں ڈاکٹر علی رزاق نے ایک بار پھر میدان مار لیا-
باغی ٹی وی: لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر علی رزاق نے ایک بار پھر اپنی جیت کا جھنڈا بلند کیا۔ اس انتخابی معرکے میں مجموعی طور پر 27 امیدوار میدان میں اُترے تھے، جن میں سے 12 کامیاب اور 15 امیدوار ناکام رہے۔انتخابات میں 5400 ممبران میں سے 3006 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اور کامیاب امیدواروں میں ڈاکٹر علی رزاق نے 1923 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹر علی رزاق کی یہ تیسری مسلسل انتخابی فتح ہے اور وہ جم خانہ کلب کی تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنہوں نے لگاتار تیسری بار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
ڈاکٹر علی رزاق کی یہ کامیابی ان کی مقبولیت اور کارکردگی کا عکاس ہے۔ ان کی قیادت میں پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کے طور پر نمایاں خدمات کا اثر ان کے سیاسی سفر میں بھی نظر آیا۔ ان کی جیت نہ صرف ایک کامیابی ہے بلکہ جم خانہ کلب کے ممبران کی جانب سے ان کی محنت اور لگن کا اعتراف بھی ہے۔ ڈاکٹر علی رزاق کا انتخابی میدان میں مسلسل کامیاب ہونا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ ان کے انتخابی حکمت عملی، قیادت کی صلاحیتوں اور ممبران کے ساتھ قریبی روابط کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
فیصل واوڈا کا کراچی پورٹ کی زمین کےسودوں پر گہری تشویش کا اظہار
جم خانہ انتخابی نتائج کے مطابق سلمان صدیق 1788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، واجد عزیز خان نے 1751 ووٹ لے کر تیسری جبکہ میاں مصباح الرحمان نے 1665 ووٹ لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی، سرمد ندیم 1647، میاں پرویز بھنڈارا 1461، سمیرا نذیر 1392، سردار قاسم فاروق علی 1366، خواجہ عمران زبیر 1356، میاں وقار الدین وکی 1331، شوکت جاوید 1322 اور قمر خان بوبی 1247 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
اس کے علاوہ طاہر رضا نقوی 1180، سید عابد حسین 1169، میاں اظہر سلیم 1080، ڈاکٹر نجم الدین 1067، عمر جاوید ضیاء 1008، آغا علی امام 957، اسد عزیز خان 915، آمین تقی بٹ 864، سرمد ملک 851، وقار نثار727، آغا قاسم رضا 681، میجر ریٹائرڈ افتخار علی چٹھہ 621 ، محمد شہریار شامی 611 ، ڈاکٹر شاہد رضا364 ، سید آمیر علی 123 ووٹ حاصل کرسکے۔
اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نواز شریف
دہشت گرد تنظیم داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب،کئی گرفتار