پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر وفات پا گئے ہیں
ڈاکٹر محمد اشرف امریکا میں تھے ،انکو دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے، خاندانی ذرائع نے انکی موت کی تصدیق کی ہے
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی وفات پر پر اظہار افسوس کیا گیا ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اشرف طاہر نے پنجاب میں فارنزک سائنس میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا








