پشاور:ٹیکس گذاروں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ

پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ )ٹیکس گذاروں کو عزت وتکریم دی جاتی ہے،انہیں مزید سہولیات دے رہے ہیں ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ
گذشتہ روز وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز)نے کہا ہے کہ ایف ٹی او بزنس اور ٹیکس پیئرز فرینڈلی ادارہ ہے جو کہ ایک قلیل مدت میں ٹیکس گزاروں کی شکایات کا ازالہ کرکے ان کو ریلیف فراہم کررہاہے۔

ٹیکس ری فنڈز کے اجراء اورقوانین کے نفاذ کی آڑ میں بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھارہا ہے جبکہ ٹیکس گزاروں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا کیونکہ کاروباری طبقہ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو استحکام اور ترقی حاصل ہے اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر کے دورہ موقع پرصدر فواد اسحق کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کے دوران چیمبرکے سینئرنائب صدر ثناء اللہ خان نائب صدر اعجاز خان آفریدی، سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اورمیڈیا وکسٹمزکوآرڈینیٹرایف ٹی او ضیاء الحق سرحدی ، ایڈوائزرفیڈرل ٹیکس محتسب(انکم ٹیکس)خیبر پختونخوا سردار علی خواجہ ،لیگل ایڈوائزر FTO اسلام آبادالماس علی جوندا لیگل ایڈوائزر FTO کسٹمزپشاور ضیاء الدین وزیر، شاہد نواز ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین تاجر و صنعت کاراور بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ حکومت موجودہ ٹیکس پیئرز پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئیں۔ انہوں نے پراپرٹی ٹرانسفر پر 25 سے 26 فیصد ٹیکس وصولی پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔

اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے کہاکہ ایف ٹی او گذشتہ سال 17.8 ملین روپے کے ٹیکس ری فنڈز کے کیسز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے کلیئر کروا کر بزنس کمیونٹی کوریلیف فراہم کیا ہے جبکہ ملک کے مختلف مقامات پر ایف ٹی او نے فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کئے تاکہ ٹیکس پیئرز کی شکایات کا ازالہ بروقت اور فوری کیا جاسکے۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ٹیکس گزاروں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گاکیونکہ کاروباری طبقہ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو استحکام اور ترقی حاصل ہے۔

میڈیا وکسٹمزکوآرڈینیٹرایف ٹی او ضیاء الحق سرحدی نے فیڈرل ٹیکس محتسب ادارہ کی اقدامات اورخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 2000ء میں قائم ہوا ہے اور 24 سالوں میں اس ادارے نے لاکھوں لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں اور انہیں ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ40 دن کے اندر سائل کی شکایت / مسئلہ کو حل کرکے سستا انصاف فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی اور عوام کیلئے انصاف کی فراہمی اور خدمات پر وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ملک بھر کی تاجر برادری کی جائزٹیکس شکایتوں کے فوری طور پر ازالے کے لیے متحرک اور پر عزم ہیں اور معیشت میں بزنس کمیونٹی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب ان کے تحفظات کے خاتمے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے منصفانہ اور موثر ٹیکس نظام بہت ضروری ہے۔

ضیاء الحق سرحدی جو کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی کوآرڈینیٹرکسٹم میٹرز بھی ہیں نے کہا کہ محتسب کا کام ٹیکس کے حوالے سے جو ابدہی اور کارکردگی پر مرکوز ہے اور اس کا مقصد ٹیکس سے متعلق تنازعات کو تیزی سے حل کرنا ہے تاکہ کاروبار کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او فعالیت اور موثر رابطے کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں یقین دلاتا ہے کہ ان کے خدشات سنے اور دور کیے جارہے ہیں محتسب بلا امتیاز ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکس قوانین کی تعمیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، انصاف اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایف ٹی اوز یادہ مضبوط اور مساوی ٹیکس ایکو سسٹم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شکایات پر فوری طور پر اور اسی دن کا روائی شروع ہو جاتی ہے اور کسی وکیل کی خدمات کے بغیر 34 دن کے ریکا رڈ وقت میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ شرکا نے ٹیکس سسٹم میں بدعنوانی کے خلاف اپنے بچاؤ کے لیے ایف ٹی او کی مجموعی کار کردگی کو سراہا۔

ضیاء الحق سرحدی نے اضاخیل ڈرائی پورٹ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور بزنس کمیونٹی کو تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔

Leave a reply