ڈاکٹر عاصم سیمت دیگر ملزما ن کا 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس اینٹی کرپشن کو منتقل

جب تک ملزمان متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع نہیں کرتے وہ ضمانت پر رہیں گے

کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپےکی کرپشن کا ریفرنس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

باغی ٹی وی: کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کراچی کے ذریعے ریفرنس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوائیں،عدالت نے 5 ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوادیا۔

ملزمان کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے-

عدالت نےکہا کہ جب تک ملزمان متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع نہیں کرتے وہ ضمانت پر رہیں گے، متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسرکے نوٹس کے باوجود ملزمان پیش نہ ہوں تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے۔

مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزم مسعود جعفری کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی ختم کردی عدالت نےکہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹرسٹ کی زمین کا غلط استعمال کرنے والے دو افراد کو گواہ نہیں بنایا گیا، ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کا ریفرنس میں ذکر نہیں۔

جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

Comments are closed.