اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید نے کہا ہے کہ پنجاب چوری ڈکیتی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب ٹک ٹاک کی دنیا سے باہر نکل کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عملی اقدامات اٹھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار وہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کل اوکاڑہ ہونیوالا احتجاجی مظاہرہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ۔ ہم آئی جی پنجاب آر پی او ڈی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اوکاڑہ کی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔
جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی