بھارت میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کیس کے بعد کالج کے پرنسپل سندیب گھوش کو گرفتار کیا گیا ہے،تحقیقات جاری ہیں
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے ہیں، کولکتہ میں کئی مقامات پر آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں چھاپے مارے گئے،ای ڈی نے مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں سندیپ گھوش کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا تھا۔سندیب گھوش اس وقت سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی حراست میں ہیں۔
بدھ کو سندیپ گھوش نے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں سی بی آئی کو ان کے خلاف بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی انسداد بدعنوانی برانچ نے ڈاکٹر سندیپ گھوش کو 2 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ڈاکٹر گھوش سے کالج اور اسپتال میں مبینہ بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری تھیں، کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کی ہدایت کے بعد، سی بی آئی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔سندیپ کو منگل کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا،24 اگست کو کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی نے گھوش کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ایک سرکاری ایف آئی آر درج کی تھی۔ کولکتہ کی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات کے درمیان سابق سندیپ گھوش کی رکنیت بھی معطل کردی۔اس سے قبل 26 اگست کو سی بی آئی نے ڈاکٹر گھوش کے پولی گراف ٹیسٹ کا دوسرا دور بھی مکمل کیا تھا جس میں ان کی تحقیقات کے حصے کے طور پر ادارے میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا تھا۔کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو تحقیقات پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے تین ہفتے کا وقت دیا ہے، جو 17 ستمبر کو پیش کی جانی ہے۔
دوسری جانب آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش نے اگلے ہی دن کرائم سین کے قریب تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کا حکم دیا تھا، ایک خط منظر عام پر آیا ہے جس میں سندیپ کی جانب سے یہ ہدایات دی گئی تھیں،سابق پرنسپل سندیپ گھوش نے کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں 9 اگست کو 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی لاش ملنے کے ایک دن بعد تزئین و آرائش اور مرمت کا حکم دیا۔ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو جو خط لکھا گیا تھا وہ 10 اگست کو لکھا گیا تھا ،سندیپ گھوش جنہیں بڑے پیمانے پر ردعمل کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،نے خط میں لکھا کہ، "میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے مختلف شعبوں میں آن ڈیوٹی ڈاکٹروں کے کمروں اور علیحدہ منسلک بیت الخلاء کی کمی ہے آپ سے درخواست ہے کہ ہسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کے مطالبے کے مطابق فوری طور پر ضروری کام کریں۔ اس مسئلے پر پہلے ہی پرنسپل سکریٹری، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود حکومت مغربی بنگال اور ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن، کے ساتھ ہسپتال کے بورڈ روم میں میٹنگ میں بات چیت اور حل ہو چکا ہے . براہ کرم فوری طور پر ضروری کام کریں۔”
بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت اپوزیشن نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر سے زیادتی کے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے پہلے ہی ریاستی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور عمارت کی تیسری منزل کے کچھ حصوں کی تزئین و آرائش کی عجلت پر سوال اٹھایا تھا، جہاں یہ خوفناک جرم ہوا تھا۔
جب متاثرہ کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ اسپتال کے حکام نے انہیں اطلاع دی تھی کہ خاتون نے خودکشی کر لی ہے، تو سندیپ گھوش کی مبینہ کوششوں میں ملوث ہونے اور اس کیس کو چھپانے کی کوشش کی جانچ پڑتال کی گئی۔ متاثرہ کے والد کے مطابق انہیں اپنی بیٹی کی لاش دیکھنے کے لیے تین گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ سندیپ گھوش کو آخرکار 2 ستمبر کی شام کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے مالی بددیانتی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا جس میں لاوارث لاشوں کی فروخت، طلباء سے بھتہ خوری اور اسٹیبلشمنٹ میں ادویات فراہم کرنے والوں سے کک بیکس شامل ہیں۔کولکتہ میں ڈاکٹر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں عام لوگ بھی اس میں شامل ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کیس میں ایک ہی ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے، تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور سی بی آئی بہت جلد اس حوالے سے کیس فائل کرے گی،سی بی آئی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، زیادتی کے واقعے میں صرف ایک ہی ملزم سنجے رائے ملوث تھا جو اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے،
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد
ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں
شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج
لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار