کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

0
36

کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے‌ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباوَ بڑھ گیا ہے، پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے،انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے ،شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرناچھوڑ دیا ،کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے،کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،شہری احتیاط کریں ،ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں انتظامیہ سے اپیل ہے کوروناصورتحال کوسنجیدہ لیاجائے، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی خطرناک ثابت ہو گی،70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، کچھ ممالک پر سفری پابندیاں بھی ہونگیں،خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی،یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ایساصحت کا نظام بناناہےجس سے عوام کی بہتری ہو،کوروناسے بچاؤ کیلیےمیڈیکل ڈیوائسزبنانا ترجیحات میں شامل ہے،مستقبل میں بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کورونا میں حکومت کے اقدامات سائنسی ڈیٹا پرمشتمل تھے، وزیراعظم کی ترجیح ہمیشہ سےعام پاکستانی فرد رہا ہے،

کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

Leave a reply