ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

farooq sattar

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے کی مختلف یونینز کے وفود نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی و چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار سے ریٹارڈ ملازمین (PIARA) کے چیئرمین سید طاہر حسن، ایئرکرافٹ انجینئر ایسوسی ایشن آفس (پی آئی اے) کے صدر فاروق احمد، اور یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین ندیم خالد کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقت کی جس میں ریٹارڈ ملازمین کی پینشن، میڈیکل اور ٹکٹ، پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں، اور پی آئی اے میں نجکاری کے عمل سے ملازمین کو درپیش مسائل سے جو بے چینی پائی جارہی ہے ان تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جماعت اسلامی کا نیو کراچی کے عوام کو پانچ پارکوں کا تحفہ

ڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں ملازمین کے مفادات اور تحفظات، سمیت پینشن، میڈیکل، ٹکٹ اور تنخواہوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یقین دلاتے ہوئے تمام مسائل وزیر اعظم پاکستان کے سامنے رکھنے کی بھی یقین دہانی کروائی جس پر تمام افراد نے چیئرمین نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونائیٹڈ ورکر یونین (PIA) عارف شفیق بھی موجود تھے۔

Comments are closed.