باجوڑ کے علاقے خار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

پولیس کے مطابق اس دھماکے میں ڈاکٹر گوہر کے والد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دھماکے سے ڈاکٹر گوہر کے گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔اس موقع پر پولیس نے یہ بھی وضاحت کی کہ دھماکے کے وقت ڈاکٹر گوہر گھر میں موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی اپنے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کوہاٹ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج معلوم ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ڈی پی او کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہے۔

اوچ شریف: بنگلہ مستوئی کے قریب مزدا گاڑی الٹنے سے 7 زخمی، 4 ہسپتال منتقل
ڈیرہ غازی خان: ماحولیاتی ریلی، پلاسٹک کے خلاف آگاہی، کپڑے کے بیگز تقسیم

Shares: