آٹھ ہزار سے زائد مریضوں کی پرائمری انجیو پلاسٹی کر چکے,ڈاکٹر جاوید اکرم

۔پنجاب کے نرسنگ کالجز کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں
0
65
javede akram

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے افتتاحی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کانفرنس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس میں آنے والے تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز، ایم ایس حضرات اور ہسپتالوں کے ذمہ داران کو خوش آمدید کہتے ہیں۔کانفرنس کے دوران تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہر ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہ میں لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں۔ پنجاب کا نظام صحت باقی صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے نظام صحت میں بہتری لانے کیلئے اتنی توجہ دی جا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت کی فراہمی گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔ اس وقت کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آٹھ ہزار سے زائد مریضوں کی پرائمری انجیو پلاسٹی کر چکے ہیں۔  نگران وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں کے ہیلتھ پروفیشنلز کی ویکسینیشن مکمل کروائیں۔ پنجاب میں صحت سہولت پروگرام کے ذریعے عوام کو بلا تعطل سہولت دی جارہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والا ہر مریض ہمارے لئے وی آئی پی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر مکمل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ سکریننگ گیم چینجر ثابت ہو گی۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

 ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خوش قسمت ہوں کہ سید محسن نقوی جیسا وزیر اعلیٰ اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم جیسا استاد ملا ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا محکمہ ہے۔اللہ پاک نے خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں رکھا۔ ایک محنتی اور سچے انسان کو زندگی میں کبھی مشکل نہیں ہوتی۔پنجاب کی نگران کابینہ کا عوامی خدمت کے علاوہ اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے اپنے اظہار خیال میں کہاکہ پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ہسپتالوں کے سربراہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔پنجاب کے نرسنگ کالجز کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی ری ویمپنگ کی کوشش کررہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل اور نان بائیو میڈیکل سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ علی جان خان نے بتایاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے مختلف سروسز کو آؤٹ سورس کررہے ہیں۔ صحت سہولت پروگرام میں مزید بہتری لا رہے ہیں

Leave a reply