ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں
بھارت میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، گرفتار پولیس رضاکار سے تحقیقات جاری ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر قتل کیس میں گرفتار پولیس رضا کار ملزم سنجے رائے نے انکشاف کیا کہ وہ ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کا نشانہ بنانے سے قبل ایک اور ساتھی رضا کار کے ساتھ 8 اگست کی رات شمالی کلکتہ کے علاقے میں ریڈ لائٹ ایریا بھی گیا تھا،اس دوران ملزم نشے میں تھا اور اس نے ایک اور خاتون کو بھی چھیڑا تھا،ملزم نے ایک خاتون سے بات کی اور اسے کہا کہ وہ اپنی برہنہ تصاویر بنا کر اسے بھیجے، بعد ازاں ملزم سنجے کے ساتھ جانے والا دوسرا شخص پرائیویٹ بائیک کے ذریعے گھر چلا گیا ،سنجے علی الصبح ساڑھے 3 بجے تک آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال کے ٹراما یونٹ کے سامنے بھٹکتا رہا اور پھر نشے میں دھت سنجے رائے اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو گیا اور پھر صبح 4 بج کر 3 منٹ پر اسپال کے سیمینار ہال میں داخل ہوا،
سنجے رائے نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ جب وہ ہال میں داخل ہوا تو لیڈی ڈاکٹر گہری نیند میں سو رہی تھی اور یہ موقع دیکھ کر اس نے لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی، ملزم سنجے کا ہسپتال میں اس سے قبل بھی ایک ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا ہو چکا ہے تا ہم اس نے معافی مانگ لی تھی،
جس رات لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی و قتل کا واقعہ پیش آیا اس رات 11 بجے کے قریب ملزم سنجے رائے اسپتال کے عقبی حصے میں واقع ایک مقام پر گیا تھا جہاں اس نے شراب نوشی کی اور موبائل پر فحش مواد بھی دیکھا ، واردات کی رات سنجے رائے متعدد بار اسپتال کی حدود میں داخل ہوا تھا،
خاتون ڈاکٹر زیادتی کیس، ملزم سنجے کی ساس کا داماد کو پھانسی دینے کا مطالبہ
دوسری جانب ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے کی تحقیقات اور احتجاج کے دوران گرفتار ملزم سنجے رائے کی ساس درگا دیوی نے داماد کو سزائے موت دینے کی اپیل کر دی، میڈیا سے بات چیت کے دوران ملزم سنجے کی ساس کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے جرم میں مزید لوگ ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق سنجے یہ سب اکیلے نہیں کرسکتا ،سنجے اچھا آدمی نہیں ، اسے پھانسی دو یا جو کرنا ہے کرو، میں جرم کے بارے میں بات نہیں کروں گی، لیکن وہ اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا تھا۔”
بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی
اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد