مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب لیگ کی جانب...

سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے...

شادی کے نام پر خواتین کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے...

سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مراکش کشتی حادثے میں...

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک...

جنرل ہسپتال سے ڈاکٹر کا روپ دھارنے والا نوسر باز گرفتار

جنرل ہسپتال سے ڈاکٹر کا روپ دھارنے والا نوسر باز پولیس کے حوالے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی میو ہسپتال کے بعد جنرل ہسپتال میں بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،جنرل ہسپتال انتظامیہ ان ایکشن، ڈاکٹر کا روپ دھار نے والے نوسر باز کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ سیکورٹی سپروائزر علی کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر صارم کو آؤٹ ڈور میں ایک شخص پر شک گزرا جس نے سفید اوورکوٹ زیب تن کیا ہوا تھا اور مریضوں کو چیک کروانے میں مصروف تھا۔

ڈی ایم ایس نے مذکورہ شخص سے سوال جواب کئے تو وہ گھبرا گیا اور رفو چکر ہونے کی کوشش کی جسے سیکورٹی اہلکاروں نے دبوچ لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران نوسر باز نے اپنا نام محمد شعیب ولد محمد اسحاق، للیانی کا رہائشی بتایا۔ انتظامیہ نے قانونی کاروائی کیلئے نوسرباز ڈاکٹر کو پولیس چوکی جنرل ہسپتال کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جعلی ڈاکٹر کیسے پہنچا اور وہ ہسپتال میں کیا کر رہا تھا، اسکی تحقیقات ہونی چاہئے کیا جعلی ڈاکٹر کسی گھناؤنے مقصد کے لئے تو ڈاکٹر نہیں بن کر آیا، ہسپتال عملے کی لاپرواہی ظاہر ہوتی ہے تا ہم یہ بھی خوش آئند ہے کہ ملزم کو جلد پکڑ لیا گیا ہے، ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے جرائم پیشہ عناصر سےکسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کرنی چاہئے،

قبل ازیں چند روز قبل میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے.جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، ملزم سفید اوورآل اور سٹیتھو سکوپ لگا کر مریض چیک کر رہا تھا ملک کاشان کرامت ولد محمد صدیق شاہدرہ کا رہا ئشی ہے۔ تھانہ گوالمنڈی نے زیر دفعہ 170، 171 419 ت پ مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم کو میو ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے پکڑا۔ ڈاکٹر منیر احمد ملک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال نے عبدالروف سپروائزر اور عملہ کو شاباش دی

ڈاکٹر منیر احمد ملک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال لاہور کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال کا اپنا سسٹم بہتر ہے جس سے اس قسم کے واقعات کی بروقت کاروائی اور روک تھام ہوئی ہے۔ چوریاں بھی کم ہوئی ہیں۔ اس سے قبل میو ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے ادویات کی چوری کو بھی پکڑا تھا۔ تمام جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan