ڈاکٹر کی کرونا سے موت، ہسپتال کو سیل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے ڈاکٹر کی موت کے بعد ہسپتال کو سیل کر دیا گیا

واقعہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں معروف ہسپتال ہلال احمر کے ڈاکٹر اور مالی کی کرونا وائرس سے موت کے بعد محکمہ صحت نے ہسپتال کو سیل کر دیا، ہسپتال کے دیگر عملے کو بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،ہلال احمراسپتال میں دو روز قبل جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا تھا

ہلال احمراسپتال میں تعینات ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کرونا سے جاں بحق ہو گئے تھے ، گزشتہ روزاسپتال کا ایک مالی بھی کورونا علامت کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹر نوشاد اور اہلیہ سمیت 10 سالہ بیٹے کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں گھر پر ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا، ڈاکٹر کی موت ہو گئی ہے تا ہم اسکی اہلیہ اوربیٹے کی طبیعت بہتر ہے

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا  کہنا تھا کہ کراچی میں 412نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 494ہوگئی،گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا،ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے،

کرونا وائرس کا کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے،کراچی میں آخری دس مریضوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے ان کی عمریں 30 سال سے کم تھیں

کراچی میں آخری دس مریض جنکی موت ہوئی ان میں دو 27 سالہ خواتین، ایک 18 سالہ لڑکی، ایک 24 سالہ خاتون،19 سالہ لڑکے، 35 سالہ ،26 سالہ، 38 سالہ اور 20 سالہ مرد مریض کی کراچی میں کرونا سے ہلاکت ہوئی ہے

Comments are closed.