ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر منظور احمد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-
پاکستان کے نامور ماہرِ تعلیم، فلسفی اور جامعہ کراچی کے سابق ڈین آف آرٹس ڈاکٹر منظور احمد پیر کے روز طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر منظور احمد کا تعلیمی سفر اور خدمات نہایت وسیع تھیں وہ نہ صرف جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین رہے بلکہ انہوں نے 1991ء سے 1994ء تک بطور ڈین آف آرٹس بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں،اس کے علاوہ وہ عثمان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر منظور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہےانہوں نے ڈاکٹر منظور احمد کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہےاپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منظور احمد ایک مایہ ناز استاد اور مفکر تھے، ان کی تعلیمی خدمات اور علمی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا خلا پر ہونا ممکن نہیں-








