گوجرانوالہ کے معروف معالج اور شعبہ فزیو تھراپی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر محمد اختر ہنجرا کو محکمانہ سنیارٹی اور شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں بطور سینیئر فزیو تھراپسٹ گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کی یہ ترقی محکمانہ سفارش اور اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔ڈاکٹر محمد اختر ہنجرا نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز بھرپور جذبے اور خدمتِ خلق کے عزم کے ساتھ کیا۔ جدید فزیو تھراپی تکنیک کے استعمال، مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی، اور علاج کے شاندار نتائج نے انہیں نہ صرف مریضوں بلکہ ساتھی عملے میں بھی ایک منفرد مقام دلایا۔ ان کی خدمات کے باعث درجنوں مریضوں نے دوبارہ چلنے پھرنے کی صلاحیت حاصل کی اور زندگی کے معمولات کی طرف لوٹ سکے۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی،ڈاکٹر علی افضل ایم ایس سوشل سیکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر حافظ وقار ظفر باجوہ ،ڈاکٹر محمد علی چیمہ نے اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی ان کی محنت، لگن اور مریضوں کی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اختر ہنجرا جیسے باصلاحیت اور خدمت گزار ماہرین ہمارے اداروں کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی کاوشیں نوجوان ڈاکٹرز کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

اسی طرح شہر کے سماجی حلقوں نے بھی ڈاکٹر محمد اختر ہنجرا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فزیو تھراپی کے شعبے میں ڈاکٹر اختر نے جو جدت اور پیشہ ورانہ مہارت دکھائی ہے، وہ گوجرانوالہ میں علاج کے معیار کو بلند کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔ لہذا ڈاکٹر اختر ہنجرا کی ترقی نہ صرف ان کے لیے اعزاز ہے بلکہ شعبہ صحت کے لیے بھی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔جبکہ ڈاکٹر محمد اختر نے اپنی ترقی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعا، اساتذہ کی رہنمائی اور ٹیم ورک کی بدولت ممکن ہوئی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی مریضوں کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے اور فزیو تھراپی کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔یہ ترقی نہ صرف ان کے لیے بلکہ گوجرانوالہ کے شعبہ صحت کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جو مقامی عوام کو معیاری اور جدید علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Shares: